نئی دہلی،7؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس۔ جنتادل اتحاد کی جیت پر پارٹی کے لیڈروں کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس ۔جنتادل (ایس) اتحاد کی فیصلہ کن جیت پر پارٹی کے تمام کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد۔ میں ہر ایک کارکن کا ان کی محنت و مشقت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ جیت ممکن ہوسکی۔
ْخیال رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی دو سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں کانگریس اور جنتادل (ایس) اتحاد کو چار سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی کو ایک ہی سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔کانگریس۔جنتادل (ایس) اتحاد کی جھولی میں بیلاری اور مانڈیا لوک سبھا سیٹ کے علاوہ اسمبلی کی جمکھنڈی او ررام نگرم سیٹیں آئی ہیں۔